راولپنڈی (جنرل رپورٹر)کینٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام عوامی جرگہ ایک بڑے جلسہ کی صور ت اختیارکرگیا۔ تاجروں، والدین، طلبہ وطالبات سمیت نجی سکولز اونرزکا 22نمبرچونگی میں دھرنا،سکولزکوکینٹ سے باہرمنتقل کرنے سے لاکھوں طلبہ تعلیم سے محروم ہوجائیں گے کنوینرکینٹ ایکشن کمیٹی حاجی رضوان احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 31دسمبرکی ڈیڈلائن ختم ہونے سے قبل ہی طلبہ وطالبات اور اساتذہ کی بلڈنگ میں موجودگی کے باوجوداسکولز کو سیل کرنا شرمناک ہے چیئر مین پی ایچ اے اور صوبائی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد آصف بھی 22نمبرچونگی میں منعقدہ کینٹ ایکشن کمیٹی کے عوامی جرگہ میں پہنچ گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کواس مسئلے سے باخبرکرکے فوری حل کے لیے اپنا کردار اداکروں گا،احتجاج ومطالبا ت کی رپورٹ کے بعد امیدہے حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے اقدامات کرے گی ۔نجی سکولزکی بندش اورمنتقلی کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف کینٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ہزاروں کی تعداد والدین، اساتذہ، طلبہ اور تاجروں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی عوامی جرگہ میں شریک ہوئے اورصدائے احتجاج بلند کیا،قبل ازیں تعلیم بچائو ریلی کا آغازٹینچ بھاٹہ آخری سٹاپ سے شروع ہوئی جس کااختتام 22نمبرچونگی میں ہوا۔