وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کا افتتاح کر دیا

Dec 23, 2021 | 13:33

ویب ڈیسک

لاہور:   وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کا افتتاح کر دیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ہائر ایجوکیشن کے وزیر کو منصوبے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹیک کمپنیاں دنیا کا مستقبل ہیں، آئی ٹی کے انقلاب سے ہم تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں، ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں، ہماری آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب ڈالر ہیں، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ دو بڑے مسائل ہیں، ماضی میں برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی۔ کاروبار میں آسانی کیلئے رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔چین نے 40 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا. چین نے منصوبہ بندی سے کرپشن پر قابو پایا. کرپشن کی وجہ سے ملکی دولت باہر منتقل ہو رہی ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منصوبے کیلئے 700 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔ اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا اسٹرکچر بہترین بنایا جائے گ۔ سپیشل ٹیکنالوجی زون اور نالج پارک سے علاقے میں ترقی ہوگی، امید ہے منصوبہ جلد مکمل ہوگا، منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

مزیدخبریں