کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کو آئندہ سماعت پرگواہوں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرد دی ۔جمعرات کو کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے موقع پر کیس کے تین گواہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالت نے گواہوں سے اصل دستاویزات طلب کی تھیں، دستاویزات پیش نہیں کرسکے، آئندہ سماعت تک مہلت دی جائے، جس پر عدالت نیب حکام پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ گواہ کہاں ہے، عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے، گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں، آئندہ سماعت پر گواہوں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔
آغا سراج درانی کیخلاف اثا ثہ جات کیس ، نیب کو آئندہ سماعت گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
Dec 23, 2021 | 15:40