بھنگ کی کاشت کیخلاف منفی با توں پر توجہ نہیں دینی چاہئے.شبلی فراز

Dec 23, 2021 | 16:53

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ کی کاشت کے خلاف منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں ہم نے ان پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے روات میں بھنگ کی کٹائی کا افتتاح کردیا .اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگست میں بھنگ کو کاشت کیا تھا،  بھنگ کا سب سے مہنگا حصہ اس کا بیچ ہے، اس کے بیج کے پی، بلوچستان اور گلگت سے لئے تھے، 1 ایکڑ پر بھنگ کی کاشت تین ماہ میں تیار کی گئی، اور اب بھنگ کی کٹائی کا وقت آگیا ، بھنگ پر یہ تاثر ہے کہ یہ غلط استعمال ہوتی ہے، جب کہ یہ دوائیوں میں بھی کام آتی ہے، انڈسٹریل میں اس کی فائبر کام آتی ہے، درآمد برآمد دونوں میں کام آتا ہے، جو بھنگ سے پروڈکٹس نکلتے ہیں وہ ڈرگ سے زیادہ منافع بخش ہیں، جب 10 گناہ منافع ہوگا تو ڈرگ میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے زیتون کی مہم چلائی تھی اور اب اس کی پروڈکشن بھی شروع ہوگئی، پہلے زیتون کا تیل ہم دیکھتے تھے کہ امپورٹ ہوتا ہے، ہماری حکومت اس قسم کے پروجیکٹس کی سرپرستی کرنا چاہتی ہے، پالیسی نہیں بنے گی قانون نہیں بنے گی تو انڈسٹری آگے نہیں جا سکتی، وزارت ایگریکلچر ، ایف بی آر، وزارت صحت اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مل کر پالیسی بنائی ہے، ہم نے اپنے ملک کی ترقی دیکھنی ہے، معاشی طور پر مضبوط ہونا ہے، بھنگ کا ٹرن اوور بھی بہت تیز ہے، ہم بھنگ کی لائسنسنگ این او سی کریں گے، منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں ہم نے ان پر توجہ نہیں دینی، بھنگ کی کاشت سے لوگوں کی فصلوں میں اب ورائٹی آئے گی۔

مزیدخبریں