عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی. وزات اقتصادی امور نے بتایا ہے کہ قرض کی رقم توانائی کے شعبے میں بہتری کے لئے استعمال کی جائے گی، پاکستان اور عالمی بنک کے درمیان معاہدہ پر اسلام آباد میں دستخط کئے گئے، معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاء الدین نے دستخط کئے،ورلڈ بنک کے آپریشنز منیجر انجم احمد نے ورلڈ بنک کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کئے، حیسکو، میپکو اور پیسکو کے نمائندوں نے منصوبے کے معاہدوں پر دستخط کئے۔منصوبے کے تحت حیسکو، میپکو اور پیسکو کی آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔یہ منصوبہ پاور ڈویژن کو نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2021ء کے تحت پاور سیکٹر میں اصلاحات کے نفاذ میں بھی معاونت کرے گا۔سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے مسلسل تعاون فراہم پر عالمی بینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا.