وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم بی بی کا ماضی، حال اور سیاسی مستقبل اندھیروں میں گھرا ہوا ہے،چھ ماہ میں اندھیرا ختم کرنا جلد بازی نہیں، شعبدہ بازی تھی، پیٹ پھاڑ کر گھسیٹنا جلد بازی تھی یا شعبدہ بازی؟ نااہلوں کے انہی شعبدے بازیوں کا خمیازہ ملک کے عوام بھگت رہے ہیں۔ایک بیان میں شہباز گل نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ جعلساز سیاست کی فکر چھوڑیں، رسیدیں دیں،معیشت ڈبو کر ملک کا مستقبل تاریک کرنے والے ن لیگی نا اہل ہیں، بڑے میاں عدالت سے سزا پانے کے بعد مفروری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ شہباز گل نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں الٹی گنگا بہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پھیلانے کا دعوی کرنے والوں نے صنعتوں کا دیوالیہ نکال دیا۔شہبازگل نے کہا کہ تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالرز کی بلند سطح پر چھوڑنے والے معیشت کی الف ب سے بھی نابلد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلمان رفیق کو سوچنے کی نہیں رسیدیں دینے کی ضرورت ہے۔شہبازگل نے کہا کہ خواجہ برادران پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے پر اندر ہیں۔
ملکہ جعلساز سیاست کی فکر چھوڑیں، رسیدیں دیں.شہباز گل
Dec 23, 2021 | 20:47