بلوچستان کی ترقی کیلئے قدرتی وسائل پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی،عارف علوی

Dec 23, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے ساتھ نچلی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ، بلوچستان کی ترقی کیلئے اس کے انسانی اور قدرتی وسائل پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی، ریکوڈک اور دیگر منصوبے بلوچستان کو مختصر عرصے میں خوشحال بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیمی دورے پر آئے کیڈٹ کالج کوہلو ، بلوچستان کے کیڈٹس سے ملاقات کے دوران کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ سیاسی قیادت کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے ساتھ نچلی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ، بلوچستان کی ترقی کیلئے اس کے انسانی اور قدرتی وسائل پر سرمایہ کاری کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی قیادت عوام کے ساتھ مضبوط سیاسی تعلقات استوار کرے ، بلوچستان کے نوجوانوں کو صوبائی اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کی ضرورت ہے ۔
عارف علوی

مزیدخبریں