اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سینٹرل سیکرٹریٹ میں انٹرنیشنل میڈیا نمائندگان کے ساتھ خصوصی نشست منعقد کی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بنیادی بحران سیاسی ہے معیشت اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے پوری معاشی حکمت عملی کو ایکسچینج ریٹ کو قابو میں رکھنے پر لگا دیا گیا ہے انتظامی اقدامات سے روپے کی قدر کو قابو میں رکھنے کی ناکام اور غیر موثر کوشش کی جا رہی ہے اسد عمر نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں ہم نے ایکسچینج ریٹ کو منڈی کے اصول کےمطابق رکھنے کا فیصلہ کیاعوام ووٹ کی پرچی اور سروے کے ذریعے اپنی رائے کا ظہار کرتے ہیں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد کے بعد75 فیصد انتخابات میں کامیابی حاصل کی اس عرصے میں ہونے والے سروے کے مطابق 76 فیصد لوگ مانتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت نے کورونا کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اسد عمر
پاکستان کا بنیادی بحران سیاسی،معیشت خمیازہ بھگت رہی: اسد عمر
Dec 23, 2022