سیاسی جماعتوں کی سکروٹنی ‘اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمشن سے رپورٹ طلب کر لی 


اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔جمعرات کوپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کی الیکشن کمیشن سے جلد تحقیقات کرانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈز کی الیکشن کمیشن سے جلد تحقیقات کی درخواست پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دائر کی ہے۔پٹیشنر کی جانب سے بیرسٹر انور منصور خان نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ الیکشن کمیشن نے صرف پی آٹی آئی کی اسکروٹنی مکمل کی، دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی زیرا لتوا ہے۔عدالت نے سوال کیاکہ آپ کی یہی استدعا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی بھی جلد ہو؟۔پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے کہاکہ ہماری اس سے کچھ بڑھ کر استدعا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ چیزوں کو جتنا سادہ رکھیں گے اتنا بہتر ہو گا۔وکیل انور منصور خان نے کہا کہ اس میں کوئی مختصر تاریخ دے دیں۔عدالت نے کہاکہ سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دیتے ہیں، آگے موسم سرما کی چھٹیاں بھی آ رہی ہیں۔وکیل کے اصرار پر کیس کی مزید سماعت جنوری کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...