اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں کے اس تہوار میں برابر کے شریک ہیں۔
تقریب میں ممبر قومی اسمبلی آسیہ عظیم، سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری مبارک علی، ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی محمد مشتاق، ڈائریکٹر جنرل آئی آر وسیم اقبال چوہدری بھی شریک تھے۔سپیکر نے کرسمس کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں کے اس تہوار میں برابر کے شریک ہیں اور مسیحی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئین پاکستان ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان آئین پاکستان اور قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کے مطابق تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے۔
پرویز اشرف