چین میں کرونا وائرس سے ہر روز 5 ہزار سے زائد افراد مر رہے ہیں: برطانوی ہیلتھ ریسرچ فرم، چینی ادارے ایک ہفتے کے دوان 1800 اموات کی تصدیق کر رہے تھے 


اسلام آباد لندن (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ+شنہوا) کرونا کی حالیہ لہر میں چین میں یومیہ 5ہزار اموات کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی ہیلتھ ریسرچ فرم 'Airfinity' کے مطابق چین میں کرونا وبا سے ہر روز ممکنہ طور پر 5 ہزار سے زائد لوگ مر رہے ہیں۔ برطانوی ریسرچ فرم کا کہنا ہے کہ اس کے اکھٹے کیے گئے اعدادو شمار چین کے سرکاری اعداد و شمار کے بالکل برعکس تھے جوگزشتہ ہفتے میں ایک ہزار 800 کیسز اور صرف سات اموات کی اطلاع دے رہے تھے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) نے برطانوی ریسرچ فرم کے اعداو شمار پر تبصرہ نہیں کیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 423کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے19 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح0.43 فیصد رہی مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ راولپنڈی میں 121 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں شرح0.83 فیصد رہی۔ اسلام آباد میں444 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.23 فیصد رہی، لاہور میں812 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 0.25 فیصد رہی، پشاور میں 498 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح0.80فیصد رہی، مردان میں272 ٹیسٹ کئے جس میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.37 فیصد رہی۔
کرونا 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...