پھلروان قصور اوکاڑہ بھکر چناب نگر (نمائندگان نوائے وقت+نامہ نگاران) قصور، اوکاڑہ، بھکی، چناب نگر، پھلروان گردونواح میںشدید سردی میں بھی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ عوام کے لیے باعث پریشانی بن گئی جبکہ بجلی بھی دن یا رات کو کسی بھی وقت بند کر دی جاتی ہے۔ مرمت کے نام پر بھی پانچ چھ گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس اور بجلی کی بندش بند کی جائے۔ ضلع بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور طویل بریک ڈا¶ن سے شہری و تاجر پریشان، شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے آنے اور جانے کے ٹائم بھی نہیں بتائے جا رہے۔ بجلی کی بندش 18 سے 20 گھنٹے تک ہو رہی ہے۔ شہری نظام زندگی چلانے کیلئے مہنگے داموں ایل جی پی او لکڑی خرید کر چولہا جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
بجلی، گیس لوڈشیڈنگ
قصور، اوکاڑہ، چناب نگر، بھکھی، پھلروان: بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کےخلاف احتجاج
Dec 23, 2022