اسلام آباد(نا مہ نگار)جماعت اسلامی اسلام آباد نے مسلم لیگ ن حکومت کی جانب سے بدنیتی پر مشتمل بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم اور الیکشن کے ممکنہ التوا کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں رٹ دائر کر دی، جماعت اسلامی کی جانب سے حسن جاوید ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہو ئے، جماعت اسلامی کی رٹ پر آج جمعہ صبح نو بجے سماعت ہوگی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم حکومت کو اسلام آباد کے بلد یاتی الیکشن سے فرار نہیں ہو نے دے گی،مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کو شکست نظر آرہی ہے، اس لیے وہ الیکشن ملتوی کروانے کے حیلے بہانے کر رہے ہیں،ہم عدالت سے درخواست کر تے ہیں کے وہ بلد یاتی انتخابات کو مقررہ وقت پر کروانے کے احکامات جاری کر ے جبکہ حکو مت کی جانب سے تجویز کردہ قانون سازی کو آئندہ انتخابات کے لیے نافذ العمل قرار دیا جا ئے،انھوں نے کہا جماعت اسلامی پی ڈی ایم اتحاد کے اس اقدام کے خلاف چو ک چوراہوں میں احتجاج اور عدالتوں میں قانونی جنگ لڑے گی، اسلام آباد کے بیس لاکھ سے زائد شہریوں کے حقوق غصب کرنا ظلم ہے وزارت داخلہ کے غیر آئینی قدم کو مسترد کرتے ہیں۔
رٹ دائر