پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس، اسلام آباد کے شہریوں سے زائد ڈومیسائل فیس لینے کاانکشاف

Dec 23, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں اسلام آباد کے شہریوں سے زائد ڈومیسائل فیس لینے کاانکشاف ہوا۔آڈٹ حکام کے مطابق شہریوں سے 200 کے بجائے 700روپے فیس لی گئی،کمیٹی نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اضافی ڈومیسائل فیس لئے جانے کے معاملے پر ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی جبکہ چیئرمین نادرا ، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس حکام کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کیا اور نادرا سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے سے انکارکیا ،چیئرمین کمیٹی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی کہ روڈ سیفٹی کے لیے اقدامات کیے جائیں،سائن بورڈ غائب ہیں وہ بھی فوری لگوائیں، کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں حالیہ دہشتگردی کے حوالے سے وزارت داخلہ اور متعلقہ ادروں سے ان کیمرہ بریفنگ لینے کا بھی فیصلہ کرلیا ۔جمعرات کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کی صدارت میں ہوا۔چیئرمین کمیٹی نے آجی اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس کے حکام کی غیر حاضری پر اظہار برہمی بھی کیا اور چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی کہ روڈ سیفٹی کے لیے اقدامات کیے جائیں،سائن بورڈ غائب ہیں وہ بھی فوری لگوائیں۔
 پبلک اکاﺅنٹس

مزیدخبریں