اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے سابق وزےراعظم عمران خان کی تقرےر پر کہا کہ عمران خان گھبراہٹ کے شکار ہیں ہیں ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے، بےان مےں انہوں نے کہا کہ عمران خان احتساب سے بچنے کے لیے ڈرامے کر رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری پہلے وزیر خارجہ ہیں جو بیرونی ملک کے دوروں کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، عمران خان گرفتاری کے خوف سفارتی استثناءلیکر امریکہ جاتے تھے ،عمران اور مودی دونوں سفارتی استثناء لیکر امریکہ گئے ،پی ٹی آئی کے بہت سارے اسمبلی ممبر عمران خان کی قید سے آزادی چاہتے ہیں، درےں اثنا ءسیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کی خواہش پالنے والے کے اپنے ممبران اور اتحادی بازو مروڑ ریے ہیںعمران خائن انصاف کے بول بالا کرنے اور قانون کی حکمرانی کے خوف میں مبتلا ہو کر بوکھلا گیا ہے ،اداروں کو تقسیم اور بغاوت پر اکسانے کا مجرم اداروں کو جانبدار نہ رہنے کی دعوت دے رہا ہے فرد واحد کا دور معاشی تباہی اور بے روزگاری کا سیاہ دور تھا ،جمہوری نظام کے تسلسل میں معاشی استحکام بڑھ رہا ہے ،عمران خائن کی ذاتی ملازمہ صوبائی حکومت دور میں مالاکنڈ بنوں ہی نہیں۔
فیصل کریم کنڈی
عمران خان گھبراہٹ کا شکار ہیں ہیں: فیصل کریم کنڈی
Dec 23, 2022