طبی آلات کی درآمد،ہیلتھ کیئر ڈیوائسز کا ہائیکورٹ سے رجوع 


اسلام آباد(وقائع نگار)طبی آلات درآمد کی اجازت نہ ملنے پر ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔دائر درخواست میں وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پاکستان میں میڈیکل آلات کی طلب کو پورا کرنے کیلئے آلات بیرون ملک سے درآمد کیے جاتے ہیں،میڈکل آلات ملک بھر میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے انتہائی ضروری ہیں،میڈیکل آلات کی درآمد میں تاخیر سے صحت کا شعبہ غیر فعال ہوجائے گا،میڈیکل آلات کی درآمد میں تاخیر لاکھوں جانوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پاکستان میں میڈیکل آلات کی رجسٹریشن اور امپورٹ کی اجازت دینا ڈریپ کی ذمہ داری ہے،میڈیکل آلات کی رجسٹریشن کیلئے ڈریپ کو درخواستیں دی گئیں، ڈریپ مقررہ وقت کے اندر فیصلہ کرنے سے قاصر رہا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈریپ کو مقررہ وقت کے اندر درخواستوں پر فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔
رجوع 

ای پیپر دی نیشن