اسلام آباد(نا مہ نگار) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ عمران خان کی بقیہ زندگی مظاہروں اور دھرنوں میں ہی گذرے گی ،ملک کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد دوبارہ اقتدار کی خواہش پاگل کی بڑ ہے۔ انہوں نےکہا کہ عمران خطاب کے نام پر روز سرکس لگالیتے ہیں ۔روز پرانی گھسی پٹی باتیں کرتے ہیں ،قوم اب اس مداری کو پہچان چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس کی بقیہ زندگی مظاہروں اور دھرنوں میں ہی گذرے گی ،ملک کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد دوبارہ اقتدار کی خواہش پاگل کی بڑ ہے ۔ سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے نیازی ملک کو مزید کمزور کرنےکی کوشش کر رہا ہے ۔
اسلم غوری