24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 423 ٹیسٹ کئے گئے‘ مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی‘ کوئی جاں بحق نہیں ہوا


بیجنگ‘ اسلام آباد (شنہوا،خبرنگار)ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 19کیس رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 423کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے19 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح اس مدت میں کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.43 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔چین میں کرونا کیسز میں اضافے پر عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کرونا ویکسی نیشن کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ صورتحال کے جامع جائزے کے لیے چین میں کرونا کیسز کی تفصیلی معلومات درکار ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سے کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
کرونا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...