لاہور (نامہ نگار) پولےس کے علاوہ رینجرز اور ایف سی کے جوانوں نے بھی گورنر ہاﺅس کی سکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاﺅس لاہور پنجاب کی سیاست کا محور بن چکا ہے۔ جس پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر ہاﺅس کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مال روڈ پر گورنر ہاﺅس کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔ گورنر ہاﺅس کے مرکزی گیٹ پر بیریئر اور خار دار تاریں لگا دی گئی ہےں۔
گورنر ہا¶س
گورنر ہا¶س کی سکیورٹی میں اضافہ‘ رینجرز کے ساتھ ایف سی بھی آ گئی
Dec 23, 2022