ٹرانس جینڈر ایکٹ کیس‘ ایاز صادق کیخلاف اندراج مقدمہ کی سماعت ملتوی

Dec 23, 2022


لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج محمود اسلم نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کیس میں لیگی رہنما سردار ایاز صادق کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ سردار ایاز صادق کی جانب سے وکیل محمد احمد مغل کے ایسوسی ایٹ نے وکالت نامہ جمع کرایا۔
 دوران سماعت مقدمہ مدعی کے وکیل نے ایاز صادق کے وکالت نامے پر اعتراضات عائد کر د یئے۔ عدالت نے وکلاءکو اعتراضات پر دلائل کے لئے آج طلب کر لیا۔ وکیل درخواست گذار نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او شادمان نے درخواست گزار کے گھر جاکر ہراساں کیا۔ ایس ایچ او شادمان درخواست واپس لینے پر دباﺅ ڈال رہا ہے۔ ایس ایچ او شادمان کیخلاف ہراساں کرنے کیخلاف درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ درخواست شہری ہمایوں خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں ایس ایچ او شادمان اور وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ یاسین عبدالناصر بٹ نے دلائل دیئے اور عدالت کو بتایا کہ سردار ایاز صادق نے ٹرانسجینڈر بل پیش کرکے ہمارے مذہب کو ٹھیس پہنچائی۔ ایس ایچ او شادمان کے پاس گیا تو ایس ایچ او کہتا ہے کہ" ایڈا رہ گیا تیرا مذہب خراب ہورہا اے"،،۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سردار ایاز صادق کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
ٹرانس جینڈر کیس

مزیدخبریں