لاہور تعلیمی بورڈ نے فیسوں میں اضافہ کر دیا‘ داخلہ فیس 50 روپے بڑھائی


لاہور (سپیشل رپورٹر) تعلیمی بورڈ لاہور نے سٹوڈنٹس سے لی جانے والی فیسیں بڑھا کر دیگر تعلیمی بورڈز کے برابر کر دی ہیں۔ داخلہ فیس میں 50روپے اضافہ کی تجویزتاریخ پیدائش میں تبدیلی کی فیس 11 سو روپے سے بڑھا کر چار ہزار چھ سو روپے کر دی گئی ہے۔ اندرون ملک ڈگریوں کی تصدیق کی فیس 24 سو روپے اور بیرون ملک سے ڈگری تصدیق کی فیس چھ ہزار روپے کردی گئی ہے۔ رزلٹ آنے کے دس سال بعد تاریخ پیدائش کی فیس چھ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار کی گئی ہے۔ نجی کالجز اور سکول کے انڈوومنٹ فنڈ کی فیس میں بھی 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سکول انڈوومنٹ فیس 35 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کر دی گئی ہے جبکہ کالجز کے لیے انڈوومنٹ فنڈ فیس 90 ہزار روپے سے بڑھا کر ڈیرھ لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ نام میں تبدیلی کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ترجمان تعلیمی بورڈ لاہور قیصر ورک کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے معاوضوں میں20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...