ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں‘فواد چودھری 

Dec 23, 2022


لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کے چہرے عوام کے دشمن ہیں، ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں، قوم ایسے کرداروں اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کرے گی۔پی ڈی ایم کی لیڈرشپ کے چہرے عوام کے ولن ہیں، ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملک کے مفاد میں نہیں قوم ایسے کردار اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کرے گی آئین کا آحترام کریں اور عوام کو حکومت چننے کا حق دیا جائے۔فواد چودھری نے کہا کہ آئین کا احترام کریں اور عوام کو حکومت چننے کا حق دیا جائے، عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں ہے
فواد چوہدری

مزیدخبریں