زرمبادلہ کے ذخائر مزید 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے 

Dec 23, 2022


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی ہو گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ایک ہفتے میں پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کے سبب ہوئی۔ ڈالرز کی یہ کمی 8 سے 16 دسمبر کے ہفتے کے دوران ہوئی۔
 پاکستان کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 دسمبر کو 12 ارب ڈالر تھے۔ سٹیٹ بنک کے پاس 16 دسمبر کو 6 ارب 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور کمرشل بنکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تھے۔
ذخائر 

مزیدخبریں