کراچی (اسٹاف رپورٹر)عدالت عالیہ سندھ نے حکومت کی جانب سے عائد سپر ٹیکس پر عمل درآمد 2ماہ کے لیے موخر کر دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے زائد آمدن والوں پر وفاقی حکومت کے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف سو سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سنا تے ہوئے ریمارکس دیے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی سیکشن 4سی کا اطلاق 2023 سے ہوگا۔ سندھ ہائی کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے فرسٹ شیڈول، پارٹ ون کی ڈویژن ٹو بی کی پہلی شق خلاف آئین ہے۔ عدالت نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد 2 ماہ کے لیے معطل رہے گا۔عبوری حکم کے تحت جمع کرائی گئی سیکورٹی مو¿ثر رہے گی۔ فیصلے کے مطابق فنانس ایکٹ 2022 کی شقوں کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا گیا ہے۔تفصیلی فیصلہ اور وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2022 میں ماضی میں کیے کاروبار پر بھی ٹیکس لگا دیا تھا۔
سپر ٹیکس عمل درآمد
وفاقی حکومت کی جانب سے زائد آمدن والوں پر سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائرسو سے زائد درخواستوں پر فیصلہ
Dec 23, 2022