ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈیرہ محمدی میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ہتھوڑا کے وار کر کے 35 سالہ شخص کو بے دردی سے قتل کر دیا معلوم ہوا ہے کہ تھانہ ممتازآبادکے علاقہ ڈیرہ محمدی پل پیرے والی کا رھاشی35 سالہ علیم تھہیم اپنے گھر میں اکیلا تھا جس کو گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر سر اور چہرے پر ہتھوڑا کے وار کر کے قتل کر دیا واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی بتایا گیا ہے مقتول محمد علیم ولدعبدالرزاق قوم تھہیم سیال کی دو شادیاں ہوئیں وہ دونوں بیویوں کو طلاق دے چکا تھا مقتول نشہ کا بھی عادی تھا علیم کے قتل کا محلہ میں علم نہیں بہن اور بہنوئی شاہ ٹاو¿ن چوک کمہارانوالہ سے موقع پر پہنچ گئے دوسری جانب مقامی پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ پرانی دشمنی لگتا ہے تاہم تفتیش کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
شہری قتل