ملتان ( سماجی رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ششماہی ٹیکس اہداف اور بقایاجات کی مد میں کروڑوں روپے کی وصولی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے نئے گھریلو اور کمرشل یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیئے تمام صلاحیتیں بروے کار لانے کی ہدایت کی ہے ملتان آمد پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان جام سراج احمد اور چاروں زون کے ای ٹی اوز کے ساتھ میٹنگ کے دوران ڈی جی ایکسائز پنجاب نے ششماہی ٹیکس اہداف کو ہرممکن یقینی بنانے کے احکامات جاری کرنے سمیت چھ ماہ کے دوران وجود میں آنیوالے نئے گھریلو و کمرشل یونٹس کی مروجہ قانون کے مطابق تشخیص و اسسمنٹ کے لیئے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے ٹیکس گزاروں کو ہرممکن تعاون کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیئے باقاعدہ ویب سائٹ کا اجراءکیا گیا ہے جس کے ذریعے ٹیکس گزار گھر بیٹھے اپنے ٹیکس چالان ڈاون لوڈ کرکے براہ راست ٹیکس کی ادائیگی کرسکتے ہیں اس کے لیئے انہیں کسی آفیسر و اہلکار کی اجازت کی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ٹیکس گزاروں کی ایک بڑی تعداد آن لائن نظام کے ذریعے ٹیکس ادائیگیوں سے استفادہ کررہی ہے۔
ڈی جی ایکسائز