احساس راشن پروگرام کے رجسٹرڈ دکاندار مستحق افراد کو لوٹنے میں مصروف

Dec 23, 2022


ساہوکا(خبر نگار) احساس راشن پروگرام کے رجسٹرڈ دکاندار مستحق افراد کو لوٹنے میں مصروف تفصیل کے مطابق ساہوکا اور جملیرا کے چکوک اڈا عمر پور، اڈا جملیر،ا چک نمبر36 کے بی، 35 کے بی، 279 ای۔بی، 281 ای بی اور گردونواح میں دوکاندار احساس راشن پروگرام کے تحت مستحق خواتین و حضرات کو گورنمنٹ کی طرف سے راشن کی مد میں چار ہزار روپے تک کا راشن اور سودا سلف دیا جاتا ہے ،لیکن یہ دوکاندار سادہ لوح خواتین کو خوب چ±ونا لگا رہے ہیںکچھ سائلین دوکانداروں سے جب ریٹ کے متعلق بات کرتے ہیں تو آگے سے ان کا کہنا ہوتا ہے کہ یہ ریٹ گورنمنٹ کی طرف سے طے کیا گیاہے، حلانکہ گورنمنٹ کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا، ڈی سی وہاڑی سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور دکانداروں کے خلاف کاروائی کریں۔
راشن پروگرام 

مزیدخبریں