موجودہ سیاسی صورتحال پرعمران خان کی آئینی گرفت مضبوط : ڈاکٹر خاور شاہ 

Dec 23, 2022


کبیروالا(نمائندہ نوائے وقت) موجودہ سیاسی صورتحال پر”عمران خان“ کی آئینی گرفت مضبوط ہے،تحریک انصاف کاتمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ عمران خان کو”سیاسی ناسمجھ“ کہنے اور سمجھنے والوں کے لیے ایک بھر پور باو¿نسرثابت ہورہا ہے،تحریک انصاف کی دانشمندانہ سیاسی حکمت اور حکومتی اتحاد کی ”سیاسی غلطیوں“ کا خمیازہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر آئندہ الیکشن میں ”ضمانتیں“ ضبط کرانے والی عبرتناک شکست کی صورت میں بھگتنا پڑسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے اور عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے کوئی موثر حل نہیں ہے اور نہ ہی وسائل دستیاب ہیں۔قبل ازیں انجمن صحافیاں وپریس کلب کی جانب سے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ کو آج ہونیوالی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی،جو انہوں نے بخوشی قبول کرلی۔ وفد میں حفیظ سعیدی،اخترحسین سجاد سہو، محمد شفیق دھاریوال،چوہدری اختر جلال نعیم،ملک عمر طارق، خان شہبازاور دیگر شامل تھے۔
ڈاکٹر خاور شاہ 

مزیدخبریں