بلاول بھٹوانے بی جے پی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا، مخدوم احمد محمود

Dec 23, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم،چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راﺅ ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سیکرٹری انفارمیشن سٹی خواجہ عمران نے کہا کہ مودی قصائی کی جماعت کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر پر انعام کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں اپنے بیان میں مسلمانوں اور بھارت میں مقیم مظلوم اقوام کی ترجمانی کی ہے پوری قوم بلاول بھٹو زرداری کو جرت مندانہ موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے سامنے مودی اور بی جے پی کا مکروہ اور متعصبانہ چہرہ بے نقاب کیا ہے مودی اور بی جے پی گجرات کے ساتھ بھارت میں مقیم تمام اقلیتوں کے قصاب ہیں۔ 22کروڑ عوام چچیئرمینمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مخدوم احمد محمود

مزیدخبریں