سیکراٹری ہاو¿سنگ کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ کے دوران ڈی جی آفس کے باہر گالی گلوچ‘ شور شرابہ


ملتان( نمائندہ خصوصی ) سیکرٹری ہاو¿سنگ پنجاب اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا سمیت دیگر افسران کی ویڈیو لنک میٹنگ کے دوران میٹنگ روم کے باہر واسا کے دو ڈائریکٹرز کی خوفناک لڑائی سے واسا کا ہیڈ آفس میدان جنگ بن گیا، غیر اخلاقی زبان کے استعمال کے ساتھ تھپڑ‘ گھونسے مکے بھی چل گئے شور شرابہ ہونے پر تمام ڈائریکٹرز ودیگر افسران اپنے اپنے دفاتر سے باہر نکل آئے پیچ بچاو¿ کرانے کی کوشش کے باوجود گالم گلوچ سے پورا دفتر گونجتا رہا واسا یونین عہدیداران سمیت۔ چھوٹے ملازمین کی بھی ایک بڑی تعداد اس موقع پر پہنچ کر تماشا دیکھتی رہی ایم ڈی واسا نے میٹنگ ختم ہونے کے بعد اس ہولناک صورتحال پر قابو پایا لیکن اس سلسلے میں کوئی احکامات جاری نہیں کیے جبکہ دوسری طرف بھی اس لڑائی کی تمام صورتحال ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم تک بھی پہنچ گئے، جہاں واسا کے ڈائریکٹر نے ڈی جی ایم ڈی کو تمام حقائق بارے آگاہ کیا ہے جھگڑے کی وجہ جاننے اور ڈائریکٹرز کے معاملات دیکھنے اور سننے کے بعد تاہم کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن واسا ابو بکر سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے واسا کے ایک سابق ڈی جی ایم ڈی اے کے گھر کے کام کے سلسلے میں واسا کے ملازمین بھجوانے پر اعتراض کیا جس پر ڈائریکٹر ایڈمن کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کی یہ بات ناگوار گزری اور بات تلخ کلامی سے ذاتیات تک پہنچ گئی جسکی وجہ سے گزشتہ روز یہ واقع پیش آیا، اس لڑائی کے بعد ڈائریکٹر ایڈمن ابو بکر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی دھمکی دی ہے جبکہ اس جھگڑے پر واسا کے مختلف شعبوں کے افسران و دیگر ملازمین نے ڈائریکٹر ایڈمن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن ابوبکر کا رویہ باقی سٹاف کے ساتھ بھی درست نہیں ہے ملازمین کے ساتھ بدتمیزی پیش آنا انکا وطیرہ بن چکا ہے لہٰذا واسا کے دفتر سے انکا واپس ایم ڈی اے ٹرانسفر کیا جائے بصورت دیگر وہ واسا یونین کے ساتھ ملکر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
ڈائریکٹر لڑ پڑے

ای پیپر دی نیشن