لودہراں:پٹواری ذوالقرنین کی ضمانت منظور ،جیل سے رہا،پھول نچھاور

Dec 23, 2022


لودہراں (نامہ نگار )پٹواری ذوالقرنین کی ضمانت منظور، جیل سے رہا کر دیا گیا۔ پٹواریوں کی کثیر تعداد ضمانت منظور ہونے کی اطلاع ملتے ہی خوشی سے جھوم اٹھی، ملک بشیر کسرا کی قیادت میں تمام پٹواریوں سمیت ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ملک رستم بھی جیل کے باہر موجود تھے۔ ذوالقرنین پٹواری پر جیل سے باہر آتے ہی پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ملک بشیر کسرا، ملک رستم خان، رانا شاہد نواز، محمداسلم قریشی نے کہاکہ حق سچ کی جیت ہوئی ہے پٹواری ذوالقرنین بے قصور تھا اس سے کوئی رشوت کے پیسے برآمد نہ ہوئے ہیں ہماری ہڑتال مزید مطالبات کی منظور ی تک جاری رہے گی ہمارے مطالبات مانتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سید کوثر شاہ کو ضلع بدر کیا جائے اور ٹاو¿ٹ مافیا کا داخلہ سرکاری دفاتروں میں بندکیا جائے۔
پٹواری رہا

مزیدخبریں