لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اولیاء کرام توحید‘ محبت اور رواداری کے پیامبر ہیں۔ ان عظیم ہستیوں کے آستانوں نے آج بھی سرچشمہ فیض جاری ہے جس سے عوام فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ کے نیک بندوں نے علم اور خدمت کے ذریعے دین کا پیغام پہنچایا۔ نبی کریم کی سنت پر مضبوطی سے قائم رہے۔ دین کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑ کر برصغیر آئے اور یہاں سے کفر کے اندھیرے دور کرنے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ نبی پاکؐ کے طریقے سے عمل سے انسان کی زندگی بدل جاتی ہے۔ اولیاء کرام نے دین کے پیغام پھیلانے کیلئے ہر مشکل کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا اور اسے زندگی کا مقصد بنا لیا۔ آج بھی ہم اگر ان کی تعلیمات کو اپنا لیں تو دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
اولیاء کرام توحید‘ محبت اور رواداری کے پیامبر ہیں: ادریس شاہ زنجانی
Dec 23, 2022