لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ مولانا مودودی نے کیمونزم، سرمایہ دارانہ نظام اور قوم پرستی کے عفریت سے متعلق جو پیشنگوئیاں کیں۔درست اور سچ ثابت ہوئیں۔ اللہ تعالیٰ کا دیا گیا نظام ہی انسانیت کے مسائل کا حل ہے۔ اہل اور ایماندار قیادت ہی ملک میں بہتری لا سکتی ہے، اسلام آباد میں تبدیلی آئے گی تو پاکستان تبدیل ہو گا۔وہ المرکز الاسلامی پشاور میں امرائے اضلاع و سیکرٹریز کی ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اس کی رفاہی تنظیم الخدمت فاؤڈیشن اقامت دین کے طور پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کی فلاح و بہبود کی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ حالیہ سیلاب میں جماعت اسلامی اور الخدمت کی رفاہی سرگرمیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔