لاہور(خبرنگار) سول اینڈ کریمنل لائرز فورم نے لاہور بار یسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں بطور صدر امیدوار رانا انتظار حسین کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سیکرٹری کیلئے ملک کفیل کھوکھر کی حمایت کا بھی اعلان کیا گیا اس حوالے سے امیدواروں کے اعزاز میں باقاعدہ ظہرانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لائرز فورم کے چیئر مین سید زاہد حسین بخاری ، صدر سید آصف رضا ، نائب صدر میاں نعیم الرحمان ، سیکرٹری میاں غلام یاسین، ایڈیشنل سیکرٹری سید یزدان بخاری ، فنانس سیکرٹری رانا ڈاکٹر اسلم کمال ، جوائنٹ سیکرٹری سید علی تراب بخاری سمیت حمایت یافتہ وکلاء لاہور ہائی کورٹ بار میں بطور صدر امیدوار چودھری اشتیاق اے خاں ، اسلام انجم ، جاوید بشیر ، عمران علی باجوہ ، اقراء بخاری ، شہزادہ ذوالقرنین ، چودھری حسیب ، رانا سہیل سلہری سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔