لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ ولڈ کے امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے عمرہ پر آئے ہوئے ’’جمعیت علماء نیپال‘‘ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مکہ مکرمہ میں ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے علماء کے وفد سے عالم اسلام کے مسائل، اسلام کی اشاعت، دعوت و تبلیغ،دینی مدارس کی اہمیت و ضرورت اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور قادیانیت کے دجل فریب کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر محاذ پر ہر حال میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کام کرتے ہوئے نسل نو کو حضور اکرم ؐ کی سیرت طیبہ اور ناموس رسالت کی اہمیت اور اس کی حسساسیت سے متعارف کرانے کی ضرورت ہے اس کے لیے انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ شبانہ روز سرگرم عمل ہے اور اس کیلئے علماء کرام،اساتذہ اور والدین سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہر مسلمان کو اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا فریضہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں سرانجام دے رہی ہے، مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے جمعیت علماء نیپال کے وفد کو ’’اجازت سند حدیث‘‘بھی عطاء کی۔
جمعیت علمائے نیپال کے وفد کی سعید احمد عنایت اللہ سے ملاقات
Dec 23, 2022