قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب رکن قومی اسمبلی ر میش کمار نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ انہوں نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر کہا کہ جناب سپیکر! ایوان میں ارکان کی تعداد پوری نہیں ہے۔ گنتی کرائی جائے، سپیکر نے ان کی بات کو نظر انداز کر دیا جس پر وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی جلدی جلدی ان کی نشست پر گئے اور انہیں راضی کر کے ان کی نشست پر بٹھا دیا اور رمیش کمار کو کورم پوائنٹ آئوٹ کرنے سے روک دیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر طلب کیا تھا جس میں بظاہر یہ لگتا تھا کہ اس اجلاس کو طلب کرنے کا مقصد صرف اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2022ء کو منظور کر انا تھا، بل کو فوری طور پہ زیر غور لانے کے لئے ایوان کی کارروائی کو معطل کر دی گئی۔ اجلاس میں کورم پورا نہ تھا اور ارکان کی تعداد کم تھی جبکہ ارکان کی طرف سے اجلاس کی کارروائی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ارکان نشستوں پر بیٹھے آپس میں گپیں لگاتے رہے، اجلاس تقریباً 45 منٹ ہی چلا اور سپیکر نے اجلاس ایک ہی روز چلا کر غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا۔ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد بھی انتہائی کم تھی۔
رمیش کمار کی کورم نشا ندہی، سپیکر نے نظر انداز کر دیا
Dec 23, 2022