لاہور(نامہ نگار)محمود بوٹی کے علاقے میںرنگ روڈ کے قریب آگ لگنے سے 25سالہ نوجوان جھلس کرہلاک ہو گیا ہے ۔پولیس کے مطابق 25 سالہ نشئی نوجوان علی رضانے سردی سے بچنے کے لیے آگ جلائی تھی ۔جس کے زد میں آکروہ جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔