اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ممتاز کاروباری اور تاجر راہنما عمرشاہد بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتی بیس کو بڑھانے کے لئے ایمنسٹی سکیم لائی جائے اور رئیل ایسٹیٹ سے پیسہ صرف اسی صورت میں نکلے گا جب اینسٹی سکیم بامعنی ہو اور ترغیبات کی حامل ہو ،ملک کے اند ر آئی ٹی سیکٹر کی ترقی سے ہی تیزی سے برامدات کو بڑھایا جا سکتا ہے ،اس وقت500ملین ڈلار کی وسط کے لئے آئی ایم ایف کی محتاج بنے ہوئے ہین یہ سیکتر ملک کی برامدات کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے ،نوائے وقت سے بات چیت میں عمر رشید بٹ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونا چاہئے ،ظاہر ہے کہ اس کی شرائط سخت ہیں ،عالمی مالیاتی ادارہ انرجی سمیت مختلف سیکٹر ز سے سبسڈیز کو ختم کرنے کے لئے کہہ رہا ہے ، مگر بہتر آپشن یہی ہے کہ اس وقت جو سخت فیصلے ہین ان کو لیا جائے اس سے آئندہ عوام کو آسانی ملے گے ،اور ان میں تاخیر کے نتائج ذیادہ برے ثابت ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر ڈالر کا ھران ہے ،بھارت آئی ٹی سیکٹر سے174ارب دالر کما رہا ہے جنکہ پاکستان کی نرامدار صرف2.5ارب دالر کی ہیں۔
ملک میں صنعتی بیس کو ترقی دینے کیلئے ایمنسٹی سکیم لائی جائے ،ترغیبات دی جائیں
Dec 23, 2022