اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فروٹ منڈی اور سبزی منڈی کے منڈیوں میں مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کی وجہ سے آرھٹیوں اور د کانداروں کے مسائل پر شدید احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس عملہ کو فوری طور پر ہٹایا جائے، تاجروںکے ایک اجلاس میں کہا گیا کہ تاجروں کے مطالبہ پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے حکم پر مارکیٹ کی مین ڈبل روڈ پر ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے اور مین ڈبل روڈ کو ٹریفک کے لئے کھولنے کے احکامات جاری ہوئے تاہم ماریکیٹ کمیٹی کا عملہ اس کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے ، مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹر غریب لوگوں کا سامان اٹھا کر لے جاتے ہیں اور بھاری معاوضہ لیا جا رہا ہے جس سے کاروباری تنگ ہین اور ان کو ہراساں کیا جا رہا ہے ،مین ڈبل روڈ پر تجاوزات ختم کرنے کے بجائے آڑھتیوں اور مارکیٹ کی تاجر برادری کو تنگ کیا جا رہا ہے۔
تاجروں کا فروٹ وسبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی عملہ کی زیادتیوں کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
Dec 23, 2022