اسلام آباد(وقائع نگار)سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جج د ھمکی کیس میں نوٹسز جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وفاقی پولیس کی جانب سے چالان عدالت پیش کیاگیا، عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت18جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔