شہباز‘ زرداری ‘ مولانا فضل الرحمن ملک کے خیرخواہ نہیں:جلیل احمد شرقپوری 


شرقپورشریف(نامہ نگار) صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ پنجاب کے اندر جوحالات ہیں بڑے نازک ہیں فوری طور پر ان حالات کا سدباب نہ کیا گیا تو حالات خطرناک ہو سکتے ہیں اپوزیشن کو اپنی ذات عزیز ہیں اپنے کیس ختم کرانے کے لیے سارے حربے استعمال کئے گئے آصف علی زرداری میاں شہباز شریف مولانا فضل الرحمن خود ایک دوسروں کے ساتھ مخلص نہیں ہے یہ لوگ ملک کے خیرخواہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ق لیگ کیساتھ ملکر کمیٹی بنائی ہے وہ احسن اقدام ہے عمران خان کو چاہیے کہ اگر چوہدری پرویز الہی 20سیٹ مانگیں تو 25 دے دیں شریط یہ ہے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں ۔

ای پیپر دی نیشن