طالب حسن نکئی‘ آصف نکئی و دیگر نے پھول نگر تا ہیڈ بلوکی روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا


پھول نگر (نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی صوبائی وزیر ایکسائیز اینڈ  ٹیکسشین سردار آصف نکئی اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی رانا اسلم خاں ، اپوزیشن لیڈر اصغر جوئیہ نے عوام کے درینہ مطالبے پر پھول نگر تا ہیڈ بلوکی سڑک کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کردیا افتتاحی تقریب سے تحریک انصاف کے رہنمائو ں نے خطاب کرتے کہا کہ سڑک کی خرابی کی وجہ سے درجنوں علاقوں کے لوگ بڑے مشکل میں سے آمد ورفت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ زرعی اجناس منڈیوں تک منتقل کرنا ناممکن ہوچکا تھا اپنے وعدے کے مطابق آج اس سڑک کی تعمیر کا کام باقاعدہ طور پر شروع کردیا گیا ہے ہم نہیں چاہتے تھے کہ محض افتتاحی تختی لگا کر لوگوں کو دھوکہ دیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن