لاہور (خصوصی نامہ نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب آئین کے تحت اختیارات کا استعمال کر رہے ہیں۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں گورنر وفاقی حکومت کو صوبے میں گورنر راج لگانے کا کہہ سکتا ہے۔ صدر‘ وزیراعظم کی ہدایت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں کر سکتا۔ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے گورنر کو شیڈول بھی دینا ہوگا۔ ہم نے الیکشن سے فرار کی کوشش نہیں کی۔ الیکشن کی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔
رانا ثنائ
گورنر آئین کے تحت اختیارات استعمال کر رہے ہیں: رانا ثنا
Dec 23, 2022