بچوں کیلئے تعلیم کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں:شازیہ فرید

Dec 23, 2022


قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی) ایم این اے، مسلم لیگ (ن ) کی جنرل سیکرٹری وویمن ونگ پنجاب شازیہ فریدنے کہا ہے کہ بچوں کو فعال شہری بنانے کیلئے   تعلیم کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا انتہائی ضروری ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حافظ آباد روڈ پر واقع ‘‘نجی سکول’’کے سالانہ سپورٹس گالہ پروگرام میں طلبہ سے دوران خطاب کیا۔اس موقع پر عمران اسلم ریجنل ہیڈ سینٹرل سکول ہیڈ آفس، مینجر اکیڈمکس میڈم ارم،قمر اعجاز سینئر مینجر سیلز سکول،حماد بٹو ڈار،شہزاد احمد بھٹی،فیصل محمود چدھڑ،حافظ محمد امین،عبدالمتین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔کھیلوں کے مقابلوں میںفٹ بال،کرکٹ،دوڑ،رسہ کشی اور سپون ریس سمیت مختلف دلچسپ کھیلوں میں بچوں کی بھرپور شرکت کی،مہمانوں نے پوزیشن ہولڈرزطلبہ میں انعامات تقسیم کئے،کرکٹ، فٹ بال،دوڑ،رسہ کشی ،سپون ریس اور سکپنگ روپ کے مقابلے ہوئے ،پلے گروپ اور نرسری اینڈ کے جی کے بچوں نے سپورٹس گالا استقبالیہ کے موقع پر خوبصورت پرفارمنس دی ،فادرز میں رسہ کشی اور مدرز میں میوزیکل چیئرکے دلچسپ مقابلے ہوئے،سکول کے ڈائریکٹر سکول حافظ محمد جاوید سرگالہ نے اس موقع پر کہاکہ پڑھائی کے سلسلہ میں اساتذہ کوئی کمپرومائز نہیں کرتے اور ان کی تعلیم وتربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔

مزیدخبریں