عمران نے پھر سب سے بڑے صوبے کو بحران میں دھکیل دیا: حمزہ 


لاہور (آئی این پی) حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک انصاف شرپسندی اور تصادم کی سیاست پر گامزن ہے۔ عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو آیئنی بحران میں دھکیل دیا ہے۔ پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لینے سے راہ فرار اختیار کر گئے ہیں۔ اب یہ گورنر کی صوابدید ہے کہ وہ کب وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈرنے کہاکہ تحریک انصاف کا گورنر ہاﺅس کے گھیرا¶قابل مذمت ہے۔ دھونس دھمکی اور سینہ زوری کا آئینی اور قانونی حدود کے اندر جواب دیا جائے گا۔
حمزہ 

ای پیپر دی نیشن