پو لیس وحساس ادارہ کی مشترکہ کا وش 50لاکھ ڈکیتی کا ملزم گرفتار


کراچی (اسٹاف رپورٹر) عزیز بھٹی پولیس اور وفاقی حساس ادارے کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کی واردات کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے حساس ادارے کی ٹیم کے ساتھ خفیہ اطلاع و تکنیکی ذرائع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلاور ولد محمد عمر کو گرفتار کیا، جس نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 16نومبر کو ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں بینک سے رقم لے کر جانے والوں سے 50لاکھ روپے کی رقم چھینی تھی۔ گرفتار ملزم نے دیگر ساتھیوں شاکر اور ارسلان کے ساتھ مل کر اسلحہ کے زور پر واردت کی تھی۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں کیش چھین کر فرار ہوتے دیکھا گیا۔ ملزم سے واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزم دلاور کا دوسرا ساتھی ارسلان پہلے ہی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے جبکہ تیسرے ملزم شاکر کی گرفتار کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار و مفرور ملزمان قتل ، اقدام قتل ، اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار کیے گئے ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن