چھینے و چوری شدہ موبائل فونز کیلئے پولیس کی نئی حکمت عملی


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے چوری شدہ موبائلز کی خرید وفروخت کی روک تھام کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔پولیس نے چوری، ڈکیتی، چھینے گئے موبائل فونزکی خرید وفروخت کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ موبائل مارکیٹس کوسافٹ ویئرفراہم کیا جائے گا جس کی مدد سے چھینے وچوری شدہ فونز کو ٹریس کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سافٹ وئیرایسوسی ایشن کے منتخب نمائندوں کو فراہم کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن