کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ ڈیزائن علما یونیورسٹی کے طالب علموں نے ونٹر کارنول کا انعقاد کیا۔ کارنول میں طلبہ نے خطرناک ڈراؤنی رات کی تھیم پر ملبوسات زیب تن کیے۔ جس کا مقصد طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے ساتھ ساتھ آرٹ ڈائریکشن ، سانڈ ایفیکٹ اور لائٹ کے تکینکی استعمال سے روشناس کرانا تھا۔ ایونٹ کا انتظام کریٹیو ڈیولپمنٹ ، ٹائپو گرافی اور کلر تھیوری کے طلبہ نے کیا۔ کارنول میں طلبہ کہ دلچسپی کے لیے مختلف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔ کارنول میں نامور سنگر عمر خان اور ان کے بینڈ نے بھی پرفارم کیا جسے طلبہ اور مہمانوں نے خوب سراہا۔