محض ایام یکجہتی منانے سے مسائل حل نہ ہونگے‘علامہ ساجد علی نقوی


کراچی(اسٹاف رپورٹر  )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ کشمیر وفلسطین کے مظلوم عوام اپنی مظلومیت کی منہ بولتی تصویر ہیں لہٰذا صرف ایام یکجہتی منانے سے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ اقوام متحدہ کو اپنے چارٹر اور اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانا ہوگا۔ دنیا میں امن کی کنجی صرف اور صرف یکجہتی ہے جو نہ صرف خاندانوں، معاشروں، ریاستوں اور پوری دنیا کو امن فراہم کرسکتی ہے مگر افسوس انسان کو درپیش مسائل چاہے امن و امان کے ہوں، باہمی مساوات و حقوق سے متعلق ہوں یا پھر موسمیاتی تبدل و تغیر سے متعلق سب کیا دھراخود انسان کا نام نہاد نظام ہے اور یہی فرسودہ نظام دنیا میں امن و امان، یکجہتی، مساوات اور امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے دراصل دنیا کا طاقت ور طبقہ اقتدار اور طاقت کے بل بوتے پر حکمرانی نہ صرف کرتا آرہاہے بلکہ آج بھی اس نے دنیا کے امن کو تہہ وبالاکیا ہوا ہے صرف خود ساختہ طرز حکمرانی اور اپنے نام نہاد نظام کی بقا کی خاطر وہ انسانیت کو تاراج کرتا چلا آرہاہے اکیسویں صدی کے آغاز کیساتھ ہی دنیا میں یکجہتی کیلئے عالمی فنڈ کے قیام کے ساتھ دیگر اقدامات کے اعلانات کئے گئے مگر یہ اکیسویں صدی ہی تھی جب افغانستان و عراق پر بے دریغ بمباری کی گئی، اسی رواں صدی کا آغاز ہی تھا کہ مڈل ایسٹ، شام، برما میں مظالم ڈھائے گئے، بچوں و خواتین کے ساتھ وہ سلوک کیاگیا جس کی مثال ڈھونڈے سے نہ ملے، یہ اکیسویں صدی ہے جس میں ملکوں کے اندر شہریوں کے حقوق کو پامال کرنے اور جابرانہ طرز حکمرانی مسلط کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن