میہڑ ، 14ماہ قبل اغوا لڑکا بازیاب نہ ہو سکا


میہڑ (نامہ نگار )میہڑ سے  14ماہ قبل اغوا ہونے والا لڑکا بازیاب نا ہو سکا۔ ملزمان کی گھر پر فائرنگ، دھمکیوں کیخلاف ماں اور باپ کا بچوں سمیت احتجاج۔ دہرنا۔تفصیلات کے مطابق جعمرات کے روز میہڑ سے  14 ماہ قبل گاوں پنجابی کے بھان کے رہائشی 15 سالہ نوجوان نادر کہوسو ولد دلاور کہوسو کو ملزمان نے  اغوا کرکے  غائب کردیا ہے۔ جس کو تا حال تک پولیس بازیاب نہیں کراسکی ہے۔جبکہ اغوا واقعے کے داخل مقدمے سے دستبردار نا ہونے  پر ملزمان نے  مغوی کے گھر پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ میہڑ تھانے پر مغوی لڑکے کی ماں مسمات صدوری کہوسو کی مدعیت میں   ملزمان وحید کہوسو۔دیدار کہوسو۔ قربان کہوسو۔ عدلو گوپانگ سمیت 6 ملزمان کیخلاف داخل کی گئی ہے۔ جبکہ جمعرات کے روز دوسرے دن بھی  میہڑ میں  اغوا کے داخل مقدمے سے دستبردار نا ہونے پر  قتل کی دہمکیاں دینے اور گھر پر فائرنگ  کیخلاف  گاوں پنجابی بھان کے رہائشی دلاور کہوسو اس کی بیوی   مسمات صدوری کہوسو اپنے معصوم بچوں مومل۔حاجانی۔شعبان اور علی کہوسو کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ نکال کر ایوان صحافت کے سامنے گھنٹا گھر چوک پر دھرنا دیا ۔ ملزمان اغوا واقعے کے مقدمے سے دستبردار نا ہونے پر گھر پر اسلحہ لیکر فائرنگ کردی لیکن میہڑ پولیس مقدمے میں نامزد  ملزمان کو گرفتار نھیں کر رہی ہے۔ ملزمان وحید اور دیدار کہوسو کو پولیس نے ابھی تک  گرفتار نہیں کیا ہے۔  ہمیں  قتل اور اغوا کی دہمکیاں دے رہے ہیں۔ وہ با اثر لوگ ہیں۔ ہمیں ان سے جان کا خطرہ ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ ملزمان نے ہمارے بچے نادرکہوسو کو اغوا کے بعد مار ڈالا ہے۔ہمیں تحفظ فراہم کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن